خضدار اور قلات سے گو لیوں سے چھلنی 5افراد کی نعشیں بر آ مد، 4کی شناخت کر لی گئی

اتوار 9 جون 2013 23:51

خضدار/قلات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جون۔ 2013ء)بلو چستان کے اضلاع خضدار اور قلات سے قا نو ن نا فذ کر نے وا لے اداروں نے گو لیوں سے چھلنی 5افراد کی نعشیں بر آ مد کر لیں جن میں سے 4کی شناخت کر لی گئی جبکہ ایک شخص کا آخری اطلاعات تک کو ئی شناخت نہیں ہو سکی تھی اس با ر ے مزید تفتیش جا ری ہے ۔اطلا عات کے مطا بق اتوار کو قلات کے علاقے نرمکھ سے مقا می انتظا میہ نے 3افراد کی نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں جن کی شناخت راجہ خان ،انور اور محراب کے نام سے ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتا ل ذرا ئع کے مطا بق لاشیں ایک سے 2ہفتے پرا نی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے علاوہ ازیں گزشتہ روز خضدار پولیس نے بھی 2افراد کی نعشیں قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچادیں جن میں سے ایک کی شناخت رحیم داد کے نا م سے ہو ئی ہے جو نو شکی کا رہا ئیشی بتا یا جا تا ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت آخر ی اطلاعات تک نہیں ہوسکی۔مذکو رہ دونوں افرادکوبھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا ۔ متعلقہ انتظا میہ نے دونوں واقعات میں ملوث نا معلوم ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں