بلوچستان، مچھ اور خضدارسے 5 لاشیں برآمد، لورالائی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

اتوار 9 جون 2013 23:39

کوئٹہ/مچھ /خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9جون۔ 2013ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کوخضدار کے قریب کراچی روڈ سیدو مسخ شدہ لاشیں ملیں ہیں جبکہ مچھ میں بھی 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا ۔پانچوں لاشوں کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دوسری جانب ضلع لورالائی میں بھی دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صوبے میں نئی حکومت کی تشکیل کے مراحل پر ہے اور مختلف علاقوں سے مسخ شدہ لاشوں کے ملنے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے گزشتہ روز بھی دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں