خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جمعرات 30 مئی 2013 20:55

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30مئی۔2013ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو خضدار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے انور نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کاروائی کے لئے ہسپتال پہنچایا جسے بعد ازاں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ متعلقہ انتظامیہ نے تفتیش شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں