خضدار میں مسافر کوچ کھائی میں گرگئی،متعدد مسافر زخمی

ہفتہ 25 مئی 2013 16:20

خضدار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25مئی 2013ء) بلوچستان کے علاقے خضدار میں ونگو کے مقام پر مسافر کوچ کھائی میں جاگری، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق مسافر کوچ سندھ سے بلوچستان جا رہی تھی کہ ونگو کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی اور کھائی میں جا گری۔ مسافروں کو کھائی سے نکالنے کیلئے لیویز اہل کار اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ دشوار گزار کھائی ہونے کے باعث فی الحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں