ووٹ ایک قومی امانت ہے ،اس کے صحیح استعمال سے قوموں کی تقدیرکو بدلا جاسکتا ہے ، ہمارے غلط فیصلوں نے ماضی میں ہمیں مسائل سے دوچار کردیا ، جمعیت علماء اسلام و نیشنل پارٹی کے امیدوار میر یونس عزیز زہری کی وفد سے بات چیت

منگل 7 مئی 2013 23:47

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق تحصیل ناظم خضدار پی بی 33زہری ،باغبانہ ،مولہ وکرخ سے جمعیت علماء اسلام و نیشنل پارٹی کے امیدوار میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے جس کی صحیح استعمال سے قوموں کی تقدیرکو بدلا جاسکتا پے ہمارے غلط فیصلوں نے ماضی میں ہمیں مسائل سے دوچار کردیا ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں باغبانہ کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے باغبانہ کے وفد گل محمد باجوئی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کرکے جمعیت علماء اسلام میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا شولیت کرنے والوں میں قائم خان باجوئی محمد رفیق باجوئی ممتاز احمد باجوئی ان کے قبائل درجنوں افراد موجود تھے جے یو آئی میں شمولیت کرنے والوں نے کہا کہ سابقہ نمائندوں ان کے علاقہ کو بری طرح مایوس کردیا ہے اس لئے باغبانہ کے لوگ اس وقت پانی صحت مواصلات کے بنیادی مسائل سے محروم ہیں اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ میر یونس عزیز زہری کو جو ایک بے باک خدمت کے جذبہ رکھنے والے شخص ہے ان کی جماعت جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ کچلے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی والی جماعت ہے اس لئے ہماری کو شش ہوگی کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو بھر پور طریقہ سے کامیاب بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں