گیارہ مئی کا دن ایک انقلاب کا دن ہوگا ، لوگ جمعیت علماء اسلام ونیشنل پارٹی کے امیدواروں کو اپنی بھر پور حمایت کے ساتھ کامیابی دلائیں گے ،ہم نے ہمیشہ عوام سے قربت رکھی ہے، ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے، جمعیت علماء اسلام و نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو کااجتماعاعات سے خطاب

منگل 7 مئی 2013 23:46

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) سابق صوبائی وزیر پی بی 34 خضدار نال سے جمعیت علماء اسلام و نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کا دن ایک انقلاب کا دن ہوگا جب یہاں کے لوگ جمعیت علماء اسلام ونیشنل پارٹی کے امیدواروں کو اپنی بھر پور حمایت کے ساتھ کامیابی ڈلائیں گے ہم نے ہمیشہ عوام سے قربت رکھی ہے ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اس وجہ سے عوام نے ہمارے اوپر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو مختلف اجتماعاعات سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا جے یو آئی این پی کا اتحاد یہاں کے لو گوں کی عظیم تر مفاد میں ہے ہم نے اس طرح کے اتحاد کا سابقہ دور میں مظاہرہ کیا اور اس کے بھر پور نتائج بر آمد انشاء اللہ آج کے ہونے والے اتحاد کے ثمرات مثبت ہونگے تاکہ یہاں کے لوگوں کو روزگار کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جاسکیں غربت و افلاس کا خاتمہ ہو گا بلوچستان کے اندر پائی جانے والی محرمیوں کے لئے آنے والی حکومت کے خدو خال زہادہ اہم ہونگے اگر اس بار ایک ایسی حکومت بنتی ہے جو ایک واضح موقف رکھتی ہے تو تو قع ہے کہ یہاں کے مسائل و مشکلات حل ہونگے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں