بلوچستان کے عوام اپنے قیمتی ووٹ کتاب کیلئے استعمال کرکے ملک کے اندر ایک حقیقی انقلاب کاآغاز کریں، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و پی بی 33 سے جمعیت علماء اسلام و نیشنل پارٹی کے امیداور میر یونس عزیز زہری کی مختلف وفود سے بات چیت

جمعرات 25 اپریل 2013 23:48

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 33 کر خ زہری سے جمعیت علماء اسلام و نیشنل پارٹی کے امیداور میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے 11 مئی کا دن ایک تاریخی دن ہوگا جب بلوچستان کے عوام اپنے قیمتی ووٹ کو کتاب کے لئے استعمال کرکے ملک کے اندر ایک حقیقی انقلاب آغاز کریں ووٹ ایک امانت ہے اس مانت کو سوچ سمجھ کر استعمال کرنے سے دنیاء میں تبدیلی آیا ہے ملک اسلام کے نام پر بنی تھی اس کے ترقی خوشحالی کا ضامن اسلام کے نطام میں مضمر ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کومولہ کرخ زہری کے مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے قائدین نے اسلام کے سربلندی کے لئے تاریخی جد جہد کیا ہے ہمارے اکابرین کی جد جہد سے اسلام کا سب سے بڑا دشمن بر طانیہ شکست وریخت سے دوچار ہو ا اب ہمارا مقابلہ عالمی دہشت گرد امریکہ سے ہے اس لئے آنے والے انتخابا ت میں ہمارا مقابلہ امریکہ نو از یہودی ایجنٹوں سے ہو گا اس لئے پاکستان کے مسلمان اپنی ووٹ کو اسلام اور مسلمانوں کی سر بلند ی کے لئے استعمال کرکے دین دوستی کا ثبوت دیں

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں