پی بی 34خضدار نال سے متحد ہ دینی محاذ کے امیدوار قاری یعقوب آزاد امید وار میر ظفر ساسولی کے حق میں دستبر دار

جمعرات 25 اپریل 2013 23:48

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء) صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 34خضدار نال سے اہلسنت و الجماعت ( متحد ہ دینی محاذ ) کے امیدوار قاری محمد یعقوب گرگناڑی آزاد امید وار میر ظفر علی ساسولی کے حق میں دستبر دار ہونے کا اعلان کردیا جبکہ قومی اسمبلی خضدار کی نشست سے اہلسنت والجماعت نے میر عطاء الرحمن مینگل کی حمایت کا اعلان کردیا اہلسنت والجماعت ان خیا لات اہلسنت والجماعت کے سینئر نائب صدر پی بی 34سے ( متحدہ دینی محاذ ) کے امیدوار قاری محمد یعقوب گرگناڑی اہلسنت والجماعت ضلع خضدار کے دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی بی 34سے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میر ظفر علی ساسولی میر رسول بخش ساسولی اہلسنت والجماعت ضلع خضدار کے سدر قاری اللہ بخش سرپرست مولانا رحمت اللہ دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے علاقہ کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا ہے کہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے میر ظفر علی ساسولی کے حق دستبردار ہو جاؤں جبکہ اہلسنت و الجماعت قومی اسمبلی کی نشست سے ممتاز قبائلی رہنماء آزاد امید وار میر عطا ء الرحمن مینگل کی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں تو قع ہے کہہمارے حمایت یافتہ امیداور کامیاب ہونے کے بعد ہمارے ساتھ ہونے والے نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کرین گے اس موقع پر میر ظفرعلی ساسولی نے اپنی حمایت کرنے پر قاری یعقوب اور اہلسنت والجماعت کی جانب اپنی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ اد کیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں