انتخابا ت میں تاخیر سے ملک نئے بحرانوں سے کا شکارہوجائیگا ، جے یوآئی نیشنل پارٹی اتحاد کا مقصد لوگوں کے حقو ق کیلئے مشترکہ جد وجہد کرنا ہے ،ہم ماضی کے اتحا د کی تاریخ دہرا رہے ہیں، جمعیت علماء اسلام نیشنل پارٹی کے کارکن اس اتحا د کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کریں، کامیا بی این پی و جے یو آئی کے امیدوروں کی ہوگی، جمعیت علماء اسلام ونیشنل پارٹی کے رہنماؤمولانا قمر الدین، سردار اسلم بزنجو اور دیگر کا اجتماعات سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2013 23:48

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر این اے 269 جمعیت علماء اسلام ونیشنل پارٹی کے امیدوار مولانا قمر الدین سابق صوبائی وزیر پی بی 34خضدارنال سے جمعیت علماء اسلام ونیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو پی بی 35 وڈھ اورناچ سارونہ سے جمعیت علماء اسلام ونیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار مولانا عبد الصبور مینگل نے کہا ہے انتخابا ت میں تاخیر سے ملک نئے بحرانوں سے دوچار کردیگا جمعیت علماء اسلام نیشنل پارٹی کا اتحاد کا مقصد یہاں کے لوگوں کے حقو ق کے لئے مشترکہ جد جہد ہے اس مقصد کے لئے ہم نے ماضی میں اتحا د کیا ہے آج اس کی تاریخ دہرا رہے ہیں جمعیت علماء اسلام نیشنل پارٹی کے کارکن اس اتحا د کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کریں کامیا بی این پی و جے یو آئی کے امیدوروں کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو جمعیت علماء اسلام ونیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کو راڑو میں سیلو ڈن میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین ایک مال دار سرزمین ہے جس کے اندر رب العالمین نے موجود ہ دنیاء کے ضرورتوں کا ایک نہ ختم ہونے والے ذخائر کا ایک عظیم حصہ موجود ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ یہاں کے وسائل کو نکال کر یہاں کے لوگوں کی ضرورتوں صرف کیا جائے یہ تعجب کی بات ہے کہ ایک جانب ہماری سرزمین کو سونے کا چڑیا کہا جاتا ہے دوسری جانب یہاں پر افریقہ کے ممالک سے زیادہ غربت کی شرح پائی جاتی ہے سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ سابق حکوت نے یہاں کے وسائل سے بلو چستان کے حصہ کے لئے تاریخی جنگ لڑی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ بلوچستان حکومت کا تاریخی فتح تھا لیکن بد قسمتی سے اس فیصلہ کے ایک جمہوری حکومت کو ختم کرکے گو رنر راج نافذ کیا گیا لیکن ہم پھر منتخب ہوکر وہیں سے آغا ز کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں