خضدار میں 3دن سے بجلی کی قلت کے بعد خضدار زندگی گذارنا مشکل ہو گیا،عوام کیسکو کے ظالمانہ رویہ کے خلاف سڑکو ں پر نکل آئے ،شدید نعرہ بازی ،کیسکو چیف کے فوری تبادلے کا مطالبہ

بدھ 24 اپریل 2013 21:25

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) خضدار میں گذشتہ تین دنوں سے بجلی کی شاٹیج کے بعد خضدار زندگی گذارنا مشکل ہو گیا پانی ودیگر ضرورتوں سے محر وم افراد کیسکو کے ظالمانہ رویہ کے خلاف سڑکو ں پر نکل آئے کیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی کیسکو کے موجودہ چیف کو فوری طور پرتبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر خضدار میں گذشتہ تین دنوں سے بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے معمالات زندگی ٹپ ہوکر رہگئے ہیں پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہے پانی خرید کر لانا سرمایہ داروں کے لئے ممکن ہے کاروبار ٹھپ ہوکر رہگیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کے گھروں چولا جلنا بند ہو گیا ہے بدھ کے روز پیاس گرمی کی شدت کے مارے لو گ سڑکو ں نکل آئے کیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظا ہرین نے کہا کہ کیسکو ہمارے ساتھ دشمنی پر اتر آیا ہے اس سال مختلف بہانوں سے متعد د بار ڈرامہ بازی کرتے ہوے بجلی کو بند کردیا گیا کیونکہ کیسکو کے موجودہ چیف کو بلوچستان کے وگوں کے معاشی قتل کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے جب تک بلوچستان کے موجودہ چیف کو تبدیل نہیں کیا جائیگا یہاں کے لوگوں کو بجلی نہیں ملیگی بلکہ اس طرح کے ڈرامہ بازی ہوتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں