بلوچستان کو ماضی میں یکسر نظر اندازکر دیا گیا تھا، صوبے کے وسائل چند خاندانوں پر خرچ ہورہی تھی، سابقہ وزراء نے قومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ،جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکز ومحور بن گئی ہے، خضدار کے باشعور غیرت مند عوام باربار آزمانے والوں پھر آزمانے کی غلطی نہیں کریگی،جماعت اسلامی خضدار کے سابق امیر امیدوار حلقہ پی بی 34مولانا محمد اسلم گزگی کا انتخابی تقریبا ت سے خطاب

منگل 16 اپریل 2013 22:48

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16اپریل۔ 2013ء) جماعت اسلامی خضدار کے سابق امیر امیدوار حلقہ پی بی 34مولانا محمد اسلم گزگی نے کہا کہ بلوچستان کو ماضی میں یکسر نظر اندازکر دیا گیا تھا صوبے کے وسائل چند خاندانوں پر خرچ ہورہی تھی سابقہ وزراء نے قومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ لیا جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکز ومحور بن گئی ہے خضدار کے باشعور غیرت مند عوام باربار آزمانے والوں پھر آزمانے کی غلطی نہیں کریگی ہم عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں کامیاب ہوکر خضدار کو پرامن جدید ترقی یافتہ شہر بنا کر غربت بے روزگاری کا خاتمہ کردیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں مختلف مقامات پر انتخابی تقاریب ،گھر گھر رابطے کے دوران عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ترازو کے انصاف والے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہے عوام الناس گیارہ مئی ترازو کے نشا ن پر مہر لگا کر قوم کو تباہی وبربادی سے بچائیں الیکشن میں اچھے لوگ سامنے آنے سے بلوچستان کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے مگر عوام دوست قوتوں کے بجائے اگر مفادپرست مصنوعی لوگ کامیاب ہوئے تو خضدار مزید تباہ وبرباد اور عوام مشکلات وپریشانیوں کا شکار ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں