خضدار : ثنا اللہ زہری کے قافلے پر بم حملہ،بیٹا،بھائی اور بھتیجا جاں بحق، واقعے میں25سے30افراد زخمی، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

منگل 16 اپریل 2013 15:11

خضدار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2013ء) خضدار میں ن لیگ کے صوبائی صدر سردار ثنا اللہ خان زہری کے قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ان کے بیٹے ، بھائی اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے،سردار ثنا اللہ خان زہری حملے میں محفوظ رہے ،واقعے میں25سے30افراد زخمی بھی ہوئے، قافلے میں شامل5گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق بم دھماکا قافلہ گزرنے کے بعد گھٹ پل کے مقام پر ہوا،بم پل کے نیچے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیاتھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ،دھماکے میں ثنا ء اللہ زہری کے بھائی مہراللہ، بیٹا میرسکندر اور بھتیجا میرزید جاں بحق ہو ئے ۔

وزیر داخلہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔بم دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں