نیشنل پارٹی پارلیمانی جمہوری انداز میں بلوچ سر زمین وبلوچ حقوق کے حصول کیلئے جد جہد کررہی ہے، ہم نے ہمیشہ اپنی کاوشوں کو جمہور ی شکل دینے کی کوشش کی ہے، سیاست میں اقدار کی پابندی نیشنل پارٹی کو بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو سے وراثت میں ملی ہے ، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹر ی جنرل ممتاز دانشور میر طاہر بزنجو کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 12 اپریل 2013 22:55

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12اپریل۔2013ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹر ی جنرل ممتاز دانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی پارلیمانی جمہوری انداز میں بلوچ سر زمین وبلوچ حقوق کے حصول کے لئے جد جہد کررہی ہے ہم نے ہمیشہ اپنی کاوشوں کو جمہور ی شکل دینے کی کوشش کی ہے، سیاست میں اقدار کی پابندی نیشنل پارٹی کو بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو سے وراثت میں ملی ہے نیشنل پارٹی کے کارکن اور قیادت ان اصولوں کو اپنے لئے سرمایہ ومشعل راہ جانتے ہیں بلوچستان کے اندر نہ ختم ہونے والے وسائل اور طویل ترین ساحل بلوچ قوم کی ملکیت ہیں ان سے فائدہ حاصل کرنے کا پہلا حق بلوچ قوم کو ملنا چاہیئے اس لئے ہم نے تاریخی جدو جہد کی ہے نیشنل پارٹی کا موقف ہے کہ بلوچ قوم کے اندر اتحاد کے بغیر حقو ق کی جنگ مشکل ہوگی اس کا بارہا تجربہ گذشتہ 65سالوں سے بلوچ قوم کو ہو تا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں نال میں صحافیوں کی ایک گروپ سے بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ بلوچ قوم کے قائدین سے گذارش کی ہے کہ اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر متحد ہوجائیں یہی خواہش پہاڑوں پر جانے کے وقت بلوچ قوم سے یہ کہا تھا اگر ان کی خواہش کو پورا کیا جاتا تو آج یہ صورت حال نہیں ہوتی نیشنل پارٹی آج بھی یہ خواہش رکھتی ہے کہ تمام بلوچ قوم پرست جماعتیں متحد ہوں یہ وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے میر طاہر بزنجو نے کہا کہ آزادانہ منصفانہ انتخا بات میں تمام مسائل کا حل ہے نیشنل پارٹی بر وقت منصفانہ انتخابا ت کی ھامی ہے ایک سوالکے جواب میں میر طاہر بزنجو نے کہا کہ منصفانہ انتخابا ت کی صو رت میں نیشنل پارٹی پورے بلوچستان مین ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھریگی

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں