خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

منگل 26 مارچ 2013 21:13

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26مارچ۔2013ء) بلوچستان کے علاقے خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی روڈ پر خضدار کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ عبدالغفار نامی شخص کو زخمی کر دیا جنہیں ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا ، مقتول کا تعلق انجیرہ زہری سے بتایا جاتا ہے ۔ مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں