خضدار میں کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ جاری

منگل 26 مارچ 2013 21:12

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26مارچ۔2013ء)خضدار میں کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ، منگل کے روز خضدار میں مختلف پارٹیوں کے امیدوار اور مختلف شخصیات نے کا غذات نامزدگی وصول کی ۔ جمعیت علمائے اسلام کے کی جانب سے مولانا فیض محمد مفتی عبدالقادر شاہوانی نے پی بی 34خضدار نال سے کاغذات نامزدگی وصول کی ۔

(جاری ہے)

قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمن مینگل میر عطاء الرحمن مینگل نے پی بی 34خضدارنال ،پی بی 35تحصیل وڈھ اور این اے 269خضدارسے کا غذات نامزدگی وصول کی اور میر محمد مراد شیخ نے پی بی 34خضدار نال سے کا غذات نامزدگی وصول کی ۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر طاہر بزنجو نے این اے 269خضدار سے کاغذات نامزدگی وصول کی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے قائد میر اسراراللہ زہری نے پی بی 33زہری نال مولہ سے کا غذات نامزدگی وصول کی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں