نیٹو اور مغربی ممالک کے اتحاد کا مقصد عالم اسلام کے خلاف صلیبی جنگ کی پشت پناہی ہے ، اعلان نائن الیون کے بعد اس وقت کے امریکی صدر نے کیا تھا ، سویت یونین کے خاتمہ کے بعد امریکہ کے نیو ورلڈ آڈر کے لئے اصل خطرہ اسلام وامت مسلمہ ہے ، مسلم نوجوانوں کو مذہب وجہاد کے نام پر قوم پرست ذہنیت کے حال نوجوانوں کو قوم پرستی کے نام پر غیر محسوس انداز میں استعمال کیا جانا مغربی جنگی چال ہے ، جہاد اللہ کے دین کے اعلا ء کے لئے ہوتی ہے غیر اللہ کی مرضی شامل ہو وہ جہاد نہیں فساد ہوتا ہے ، خلافت ترکیہ کی ٹوٹ پھوٹ متحد ہ ہندوستان وبنگلہ دیش کی بٹوارے کے بعد مسلمانوں کی کمزوری سامنے آئی ہے ،جمعیت علماء اسلام (ف) بلوچستان کے امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی کا خطاب

منگل 19 مارچ 2013 21:12

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مارچ۔2013ء) جمعیت علماء اسلام (ف) بلوچستان کے امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے نیٹو اور مغربی ممالک کی اتحاد کا مقصد عالم اسلام کے خلاف صلیبی جنگ کی پشت پناہی ہے جس کا اعلان نائن الیون کے بعد اس وقت کے امریکی صدر نے کیا تھا کیونکہ سویت یونین کے خاتمہ کے بعد امریکہ کے نیو ورلڈ آڈر کے لئے اصل خطرہ اسلام وامت مسلمہ ہے لیکن مغربی جنگی چال مداخلت اور شورش بپا کرنے کا ہے اس مقصد کے لئے مسلم نوجوانوں کو مذہب وجہاد کے نام پر قوم پرست ذہنیت کے حال نوجوانوں کو قوم پرستی کے نام پر غیر محسوس انداز میں استعمال کیا جارہا ہے جہاد اللہ کے دین کے اعلا ء کے لئے ہوتی ہے اگر اس میں غیر اللہ کی مرضی شامل ہو وہ جہاد نہیں فساد ہوتا ہے اس طرح قوم پرستی کی سیاست قومی مفاد کے لئے ہوتا ہے قومی روایا ت کے دشمنوں سے مراسم ذاتی خود غرضی ہوتی ہے قوم کی خدمت نہیں تقسیم کا عملہ کمزوری لاتا ہے خلافت ترکیہ کی ٹوٹ پھوٹ متحد ہ ہندوستان وبنگلہ دیش کی بٹوارے کے بعد مسلمانوں کی کمزوری سامنے آئی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں خضدار پریس کلب کے پرگرام میں خطاب کررہے تھے ۔ پروگرام سے خضدار پریس کلب کے قائم مقام صدر حافظ عبد الخاق شاکر، چیئرمین محمد صدیق مینگل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر مولانا قمر الدین ،سابق گورنر بلوچستان آغا فضل آغا ،سنیٹر مفتی عبد الستار شاہوانی ،سابق صوبائی وزیر مولانا فیض محمد ، سابق صوبائی وزیر مولانا عطاء اللہ لانگو ، میر یونس عزیز زہری ، مفتی عبد القادر شاہوانی خضدار کے سیاسی جماعتوں کے عہدہ داران وکلاء مزدور تنظیموں کے رہنماء ومعززین شہر کثیر تعداد میں موجود تھے مولانا شیرانی نے کہا کہ کہ سیاست ایک عربی لفظ ہے جس کا معنی عوام کی خدمت ہے عوام کی خدمت اتحادیکجہتی سے کیا جاسکتا ہے تفریق سے کمزوری وخود غرضی آتی ہے علماء قرآن وسنت کے کے نشانات بتانے والے ہوتے ہیں اس لئے امت کے اندر وحدت یکجہتی پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ علماء کی ہاتھ پر بیعت کیا جائے کیونکہ خالق کائنات کے اصول و اغرض کو پس پشت ڈالنے کے بعد مسلمانوں کے اند ر ہمیشہ تباہی آیا ہے ملک کے مختلف حصوں میں قتل وغارت گری معاشی عد استحکام بے راہ روی کی بنیادی وجہ اللہ کی احکامات سے بغاوت ہے باغی قوم سے سلوک باغیوں جیسا ہوتا ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے اندر ان ہی اغراض کے حصول کے لئے سیاست کرتی ہے جن لوگوں میں خودغرضی وتفریق کی ذہنیت ہو وہ اس مقدس مقصد کے بد نامی کے باعث نہ بنیں بلوچستان میں اہل تشیع کو ایک بین الا قوامی ایجنڈے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے پاکستان کی مقتدرہ قوتیں اس قتل عام کے لئے کرایہ وصول کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام کی کوشش ہے کہ ملک کے اند ر بسنے والے تما م مذہبی فرقوں اور اقوام میں اتحاد ویکجہتی پیدا کیا جائے ہم نے مذہبی جماعتوں کا پہلا اتحاد امام بنا یا اس کی تقلید میں متحد مجلس عمل کی تشکیل ہوئی مولانا شیرانی نے کہا کہ بلوچستان کے قوم پرست جماعتوں سے برادرانہ تعلقات ہیں ہمارے اور ان کے درمیان بلوچستان کے حقوق کی جد وجہد قدر مشترک ہے جمعیت علماء اسلام نے ہر فورم بلوچستان کے حقوق اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف بھرپور انداز میں آواز بلند کیا ہے البتہ ہمارے اور قوم پر ست جماعتوں کے طرز فکر وجہد میں اختلاف ہوسکتا ہے مشترکات پر آئند ہ بھی ان سے یکجہتی و اتحاد کا مظاہر ہ کیا جائیگا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں