جنرل مشرف اس کی ٹیم کے ہاتھ ہزاروں قبائلیوں اور لال مسجد کے معصوم بچوں اور بچیوں کے خون سے رنگین ہیں ‘جب تک مشرف سے معصوم پاکستانیوں کی خون کا حساب نہیں لیا جا تا بلوچستان اور دیگر علاقوں کے لوگوں کا غیض و غضب ٹھنڈا نہیں ہو گا ‘جمعیت علماء اسلام کاواضح موقف ہے کہ پرویزمشرف کو گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے ورنہ بلوچستان کے حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 16 مارچ 2013 19:29

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16مارچ۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل سینیٹرمولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ جنرل مشرف اس کی ٹیم کے ہاتھ ہزاروں قبائلیوں اور لال مسجد کے معصوم بچوں اور بچیوں کے خون سے رنگین ہیں ‘جب تک مشرف سے معصوم پاکستانیوں کی خون کا حساب نہیں لیا جا تا بلوچستان اور دیگر علاقوں کے لوگوں کا غیض و غضب ٹھنڈا نہیں ہو گا ‘جمعیت علماء اسلام کاواضح موقف ہے کہ پرویزمشرف کو گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے ورنہ بلوچستان کے حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے۔

وہ ہفتہ کو خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا بلوچستان کے موجود ہ حالات کی تمام ترذمہ داری جنرل پرویز مشرف اور اس کے ساتھ این آر او کے معاہدہ میں شامل حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنرل مشرف کے دور میں پاکستان کے لوگوں کی خون کو پانی سے بھی سستا کردیا گیا تھا بلو چستان کے اندر نواب اکبر خان بگٹی اور ان کے ساتھ سینکڑوں بلوچ نوجوانوں اور بلوچ لیڈروں کو شہید کیا کیا ان کو اغوا کیا گیا بلوچستان کے عوام کو زبردستی اشتعال میں لایا گیا دوسر ی جانب امریکہ کے ایک دہمکی پر اپنی قوم کو مکا دکھانے والے جنرل نے ملک کے سرحدوں کو امریکہ کے لئے کھول دیا فضائی حدود شمسی ائر بس جیکب آباد ائرپورٹ اور دیگر ایئر پورٹوں کو امریکہ کا حو الہ کردیا گیا سی آئی اے کے بد نام زمانہ بلیک واٹر کو کے ایجنٹوں کو بڑے پیمانے پر ویزا جاری کردیا گیا جو ملک کے اندر دہشت کے واقعات میں براہ راست ملوث ہیں اس لئے اس طرح کے قومی مجرام کو سزاء دلانا ملک اور قوم کے بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں