خضدار میں بد امنی اغوا برائے تاوان چوری ڈکیتی اسٹریٹ جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ،جمعیت علماء اسلام نے دوبارہ احتجا ج کا فیصلہ کیا ہے ، 14فروری کو احتجاجی جلوس نکالا جائیگا اور مرکزی چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائیگا

منگل 12 فروری 2013 23:05

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12فروری۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیروضلع خضدار کے امیر ممتازعالم دین مولانا قمر الدین نے کہا ہے کہ خضدار میں بد امنی اغوا برائے تاوان چوری ڈکیتی اسٹریٹ جرائم میں شدت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث جمعیت علماء اسلام نے ایک مرتبہ پھر احتجا ج کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت 14فروری کو احتجاجی جلوس نکالا جائیگا اور مرکزی چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائیگا جسمیں آئندہ کے لائحہ کا اعلان کیا جائیگا ہم خضدار کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ انتظامیہ پولیس کی ہمدردی نے شہریوں کو بے یارومددگار کردیا ہے ان خیالات اظہار مولانا قمر الدین مرکزی جامع مسجد خضدار میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجے یو آئی بلوچستان کے نائب امیر سابق صوبائی وزیر مولانا فیض محمد ضلع خضدار کے سیکرٹری اطلات مولانا بشیر احمد عثمانی مولانا خلیل احمد شاہوانی مولانا احمد پندرانی دیگر موجود تھے مولانا قمر الدین نے کہا جب بلوچستان میں جمہوری حکومت موجود تھا تو پولیس انتظامیہ اس حوالے سے یہ بہانہ کرتا تھا کہ ان کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروئی کرنے سے صوبائی وزراء منع کرتے ہیں لیکن اب جبکہ صوبائی حکومت موجود نہیں تو ہمیں بتایا جائے کہ اب کیا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں کون مانع ہیں جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ایسا ماحول پید کرے کہ سیاسی جماعتیں مذہبی لوگ آپس میں بدنام ہوں اس مقصد کے لئے مختلف حربے استعمال کیا جارہا ہے لیکن ہم نے ان مذموم مقاصد کو ہمیشہ ناکام کیا ہے آج بھی اس طرح کے عزائم کو ناکام بنادیں گے جمعیت علماء اسلام کا احتجاج کسی فرقہ شخص کے خلاف نیہں ہم امن کے بحالی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ہمارا یہ احتجاج حسب سابق پرامن ہوگا عوام سے اپیل کیا جتا ہے کہ وہ جمعیت علماء اسلام کے پرامن احتجاج میں شمولیت کرکے امن پسندی کا ثبوت دیں اور جرائم کے خلاف ہمارے آواز میں آواز ملائیں

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں