بلوچستان لبریشن فرنٹ کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی‘ 18 شدت پسند ہلاک ‘ 5 فراری کیمپ تباہ ‘ اہم معلومات اوربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد 3سیکیورٹی اہلکار مقابلے میں جاں بحق

بدھ 26 دسمبر 2012 16:33

خضدار/مشکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔26دسمبر 2012ء) بلوچستان لبریشن فرنٹ کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی‘ جھڑپوں میں 18 شدت پسند ہلاک ‘ فورسز نے شدت پسندوں کے 5 فراری کیمپ بھی تباہ کر دئیے ‘ کیمپوں سے دہشت گردوں کے حوالے سے اہم معلومات اوربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد‘ جھڑپ میں 3سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے ۔

بدھ کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے آوران میں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان حکومت کی ہدایت پر ایف سی کی مشکے اور گرد و نواح میں کارروائی کی ہے ۔خضدار اور مشکے کے درمیان گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں 2 ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ایف سی نے بلوچستان حکومت کی ایما پر ان علاقوں میں بھرپور کارروائی کی جس کے نتیجے میں 18 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ اس دوران کیمپوں سے دہشت گردوں کے حوالے سے اہم شواہد بھی دستیاب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فوجی ذرائع کے مطابق فورسز نے اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بم، بارودی سرنگیں اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان لبریشن فرنٹ سے ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف ایف سی کی کارروائی کو بھرپور عوامی تعاون شامل رہا۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق ایف سی کسی گروہ یا فرد کو قانون اور ریاست کی عملداری چیلنج نہیں کرنے دے گی اور ہر قیمت پر امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے گا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں