خضدار،ایف سی کے قافلے پرشدت پسندوں کے حملے و فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکارشہید،متعددشدت پسندہلاک ،شدت پسندوں کے2ٹھکانے تباہ

منگل 25 دسمبر 2012 23:11

کوئٹہ/خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) خضدارکے قریب فرنٹیرکورکے قافلے پرشدت پسندوں کے حملے اوربعدازاں جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکارشہید،متعددشدت پسندمارے گئے ،شدت پسندوں کے2ٹھکانے تباہ۔ منگل کوعسکری ذرائع کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان کاایک ایڈم کانوائے خضدارسے مشکے جارہاتھاکہ مہی گاوٴں کے قریب بی ایل ایف کے دہشت گردوں نے ان پرشدیدفائرنگ کی جس کے نتیجے میں فرنٹیئرکوربلوچستان کے دواہلکارشہیدہوگئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی ہدایت اوراجازت سے فرنٹیئرکورکے دستو ں نے مشکے اورگردونواح میں جوابی کارروائی کی جس کے دوران کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے جبکہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے دوٹھکانوں کوتباہ کردیاگیااس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہیدبھی ہوا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے دہشت گرداورجرائم پیشہ عناصرڈاکٹرنذرکی براہ راست ہدایت پرخضدار،مشکے،آواران اورمکران کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ ،بم دھماکوں ،اغواء برائے تاوان اوردیگرجرائم میں ملوث ہیں اوروہ علاقے کے عوام میں خوف وہراس پھیلاتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں