لوگوں کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ممکنہ تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے،ڈپٹی کمشنر خضدار

منگل 25 دسمبر 2012 20:27

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالمنصور کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع خضدار امن وامان کی بہتری فورسز کی بہتر طریقے سے ذمہ داریوں کی انجام دہی سے ممکن ہوئی ہے ہمار ی یہ کوشش ہے کہ لوگوں کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ممکنہ تمام وسائل کو بروئے کارر لائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار کے مختلف وفود سے اپنے دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت کے مطابق لیویز فورس کو منظم کیا اور ان کو ان کے ذمہ داریوں کا حساس دلایا جس کے بعد قومی شاہراہ اور دیگر علاقوں میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوئی ۔ ہماری کوشش ہے کہ حالات کو مزید بہتری کی طرف لایا جائے لیکن ان حالات میں ہمیں عوام کا بھر پور تعاون درکار ہوگا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں