پی ڈبلیو ایمپلائز یونین خضدارکل ملازمین کے حقوق غصب کر نے اور لواحقین کی بجائے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کیخلاف احتجاجی جلوس ،ناانصافی برداشت نہیں‘ ساتھیوں کے حقوق کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے، ضلعی صدر عبدا لحمید کھیازئی کا خطاب

پیر 24 دسمبر 2012 19:03

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24دسمبر۔ 2012ء) پاک پی ڈبلیو ایمپلائز یونین خضدار کی جانب سے صوبائی وزیر اور سیکرٹری مواصلات کی جانب سے بی اینڈار کے ملازمین کے حقوق غصب کر نے اور لواحقین کی بجائے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کے خلاف یونین کے دفتر سے احتجاجی جلوس نکالا گیا،جس میں بی اینڈار کے درجنوں ملازمین جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈاٹھا تھے نے شرکت کی ،احتجاج کرنے والے ملازمین کی قیادت پاک پی ڈبلیوایمپلائز یونیں ضلع خضدار کے صدر عبد الحمید کھیازئی کررہے تھے احتجاجی جلوس مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا خضدار پریس کلب پہنچا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد الحمید کھیازئی ودیگر مقررین نے کہا ہمارے غریب ملازمین اور خاص طور پر لواحقین کے جگہ پر سیاسی رشوت کے طور پر وزیر اور سیکرٹری مواصلات نے دوسرے ادراد کو بھرتی کیا ہے جو ان کے ساتھ زیادتی ہے اورجس کے خلاف ہم اپنے مرکزی کال پر احتجاج کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس ناانصافی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے اور اپنے ساتھیوں کے حقوق کے لئے بھر پور احتجاج کریں گے، ہمارا یہ احتجاج اس وقت تک رہیگا جب تک ہمیں انصاف موصول نہیں ہوتا انہوں نے ہم اپنے مرکزی قیادت کے حکم کے مطابق اپنے احتجاج میں مزید سختی وسعت لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں