لوگوں کو پاک فوج کے کردار اور جوانوں پر فخر ہے، پاکستان کا مستقبل فوج کے جوانوں کے پاس ہے، ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا جوانمردی سے ممکن ہے، سابق سنیٹر ممتاز قانون دان میرحسین بخش بنگلزئی کاجھلاوان رنگ روٹس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

پیر 24 دسمبر 2012 19:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24دسمبر۔ 2012ء) سابق سنیٹر ممتاز قانون دان میرحسین بخش بنگلزئی نے خضدار کینٹ میں جھلاوان رنگ روٹس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو پاک فوج کے کردار اور جوانوں پر فخر ہے، پاکستان کا مستقبل فوج کے جوانوں کے پاس ہے، اس موقع پر بریگیڈیر 70بریگیڈ جاوید سرور ،ڈپٹی کمشنر خضدار عبد المنصور کاکٹر،اعلی فوجی وسول آفیسران موجود تھے، اس موقع پر 39 بریگیڈ کے تربیت یافتہ جوانوں نے اپنے اعلی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،مہمان خصوصی نے اس موقع پر نئے تربیت حاصل کرنے والے سپاہیوں سے حلف لیا اور انہوں نے عہد کیا کہ وہ خلوص نیت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو ملک اور وطن کے لئے صرف کریں گے، ضرورت پیش آنے پر اپنے جانوں کا بھی نذرانہ پیش کریں گے ،عسکری تربیت یافتہ جوانوں نے مختلف جنگی حکمت عملی کے کرتبوں مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد وصول کی، میر حسین بخش بنگلزئی نے کہا پاکستان ہماری پہچان ہے ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے جوانمردی اورہمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت پاکستان کو جن چیلنجوں کا سامنا ہے اس کا مقابلہ عزم ہمت اور جوانمردی سے ہی کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا ملک اور قوم کے لئے قربان ہونامومن کی پہچان اور جہاد فی سبیل اللہ پاک فوج کا نصب العین ہے ،اس موقع پر ساراوان جھلاوان کے معززین کثیر تعداد موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں