جمعیت علماء اسلام کی سیاست ملک و قوم کی خدمت ہے، ظلم ناانصافی کے باعث نفرت اوردوریاں بڑ ھتی جارہی ہیں، تمام مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام میں مضمر ہے،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی قائم مقام امیر مولانا قمر الدین کاعشائیہ سے خطابأ

پیر 24 دسمبر 2012 19:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24دسمبر۔ 2012ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی قائم مقام امیر مولانا قمر الدین نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی سیاست ملک و قوم کی خدمت ہے اس وقت پاکستان میں ظلم ناانصافی کی وجہ سے پاکستان کے اقوام میں نفرت اوردوریاں بڑ ھتی جارہی ہیں، حکمران عوام کی حقوق کو غصب کرکے لڑاؤ اور حکومت کرو کے پالیسی کے تحت اقوام اور صوبوں کے درمیاں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں، مہنگائی بے روز گاری کا عفریت گھروں آبادیوں کو اجاڑرہا ہے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں اپنے بچوں کو ذبح کررہے ہیں ،لیکن دوسر ی جانب حکمرانوں کے عیاشیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے، ان تمام مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام میں مضمر ہے، جے یو آئی اس ملک میں اسلام کے نظام کے نفاظ کے لئے جمہوری وسیاسی طریقہ سے جدو جہد کررہی ہے ،ان خیالات کا اظہار مولانا قمرالدین باغبانہ میں جے یو آئی کے رہنما عبد الحمید نتوانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جے یو آئی بلوچستان کے نائب امیر سابق صوبائی وزیر مولانا فیض محمد، جے یو آئی بلوچستان کے جنر ل سیکرٹری مفتی عبد القادر شاہوانی، جے یو آئی بلوچستان کے کونسل کے ممبرمولنامحمد صدیق مینگل ،سردار خیر محمد نتوانی دیگر موجودتھے اس موقع پر مولانا قمر الدین ودیگر نے جے یو آئی ضلع خضدار کے سرپرست میر عبداللہ خان نتوانی کی عیاد ت اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی، جمعیت کے قائم مقام امیر نے کہا کہ پاکستان کے اندر لوگ اب ایک نئی تبدیلی کے خواہاں ہے یہ تبدیلی جے یو آئی کے منشور کے مطابق ہوگی کیونکہ یہاں کے لوگوں نے تمام طبقوں کو آزمایا جنہوں ان کو مایوس کردیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ،پی پی پی سمیت تمام بر سر اقتدار جماعیتں اس ملک کے بنیادی مسائل کوحل کرنے میں بری طرح ناکا م ہوئی ہیں، داخلی وخارجی پالیسیوں میں امریکہ اور مغرب کی وفاداری نے پاکستان کو ناقابل اعتبار بنادیا ہے، بلوچستان اور صوبہ پختون خواہ میں عوام اور پاکستانی فورسز آمنے سامنے ہیں جو ملک کے مستقبل کے لئے ایک خطرہ کی لکیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں