مولانا فضل الرحمن کی بیرون ملک روانگی، مولانا قمر الدین جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائمقام امیر ہونگے

پیر 24 دسمبر 2012 19:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24دسمبر۔ 2012ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی دفتر لاہورسے جاری بیان کے مطابق مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان امیر مولانا فضل الرحمن کے بیرون ملک واپسی تک مولاناقمر الدین جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائم مقام امیر ہونگے ،پارٹی امور کے بارے میں ان سے رابطہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمن گذشتہ روز عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عربیہ چلے گئے ہیں جہاں وہ سعودی عربیہ کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے توقع ہے مولانا فضل الرحمن سعودی عربیہ میں دوہفتوں کے قیام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں