خضدار:بس اورٹینکر میں تصادم7جاں بحق

منگل 11 دسمبر 2012 14:59

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11دسمبر 2012ء) خضدار میں کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور واٹر ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں سات مسافر جاں بحق ہو گئے، سولہ زخمی مسافروں کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خضدار سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنیوالے واٹر ٹینکر میں تصادم ہوگیا،جس کے نتیجے میں سات مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور ریسکیو کے مطابق سولہ زخمی مسافروں کو سول اسپتال خضدار پہنچادیا گیا،پولیس کے مطابق چند زخمی مسافر وں کی حالت نازک ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں