خضدار:وڈھ کے قریب پک اپ الٹنے سے تین افراد ہلاک، تین زخمی

جمعہ 9 نومبر 2012 22:03

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2012ء) ضلع خضدارکے علاقے وڈھ کے قریب پک اپ الٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق حب سے کوئٹہ آتے ہوئے ایک پک اپ ضلع خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد عبدالرحمان، رحمت اللہ اور عبدالشکور جاں بحق ہوگئے جبکہ شیر محمد، عبدالرزق، محمد یوسف زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں