خضدار: فائرنگ سے جاں بحق 18 افراد آبائی علاقوں میں سپرد خاک

ہفتہ 3 نومبر 2012 15:07

خضدار(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔3نومبر 2012ء) خضدار میں آر سی ڈی شاہراہ پر واقع منی پٹرول پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 18 افراد ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔آر سی ڈی شاہراہ پر واقع منی پٹرول پمپ پر فائرنگ کے نتیجہ میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج بھی اس مقام سے ایک جھلسی ہوئی لاش ملی ہے جس سے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے جن میں تمام کا تعلق خضدار کے نواحی علاقوں سے بتایا جاتا ہے ۔

گزشتہ روز ہی ان تمام افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی تھیں جن کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ تھانہ سٹی میں نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت ڈاکٹروں کے مطابق تسلی بخش ہے ۔اس واقعہ پر شہر بھر میں آج فضا سوگوار ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں