خضدار ، پیٹرول پمپ پر آتشزدگی،مسافروین میں سوار17افراد زندہ جل گئے،6 زخمی ،2دکانیں جل کرخاکستر،آگ نامعلوم کارسواروں کی جانب سے پمپ پرفائرنگ کے بعدلگی،واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار

جمعہ 2 نومبر 2012 20:55

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔2نومبر ۔2012ء) خضدار میں پیٹرول پمپ پر آتشزدگی سے وہاں کھڑی مسافروین میں سوار2بچوں اور 5 خواتین سمیت17افراد زندہ جل گئے،6شدیدزخمی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو خضدار میں قومی شاہراہ پر واقع ایک پیٹرول پمپ پرنامعلوم کارسواروں نے فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں پمپ پرآگ بھڑ ک اٹھی جس نے وہاں کھڑی ایک مسافرویگن کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آتشزدگی سے ویگن میں سواردوبچوں اورپانچ خواتین سمیت 17افراد جھلس کرجاں بحق جبکہ 6شدیدزخمی ہوگئے ۔ آگ قریب واقع دوکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کے فوری بعدامدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں اورزخمیوں اورلاشوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں