خضدار :پیڑول پمپ پرفائرنگ، آتشزدگی ،ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی،وزیر اعلی نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 2 نومبر 2012 16:54

خضدار (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2نومبر 2012ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیڑول پمپ پر فائرنگ اور آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک ہو گئے وزیر اعلی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق خضدار بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے پیڑول پمپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے قریب کھڑی مسافرویگن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت دس افراد ہلاک اور متعدد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اِس دوران فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا، جس نے آدھے گھنٹہ بعد آگ پر قا بو پالیا آتشزدگی کے باعث پانچ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا واقعہ کے بعد ڈی پی او صبیح الدین موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ ڈی سی خضدا ر منصور کاکڑ بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی پی او نے بتایاکہ آتشزدگی میں ہلاکتوں اوراِس کی وجہ اور وا قعہ کی تفصیلات کے حوالے سے وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ریسکیو اقدامات کے بعد ہی وہ کچھ کہہ پائیں گئے۔وزیر اعلی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں