خضدار :پیڑول پمپ پر آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

جمعہ 2 نومبر 2012 15:45

خضدار(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2نومبر 2012ء) خضدارمیں پٹرول پمپ میں آگ لگ گئی،آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی ہے اور متعدد زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نیپیڑول پمپ پر فائرنگ کردی جس کے بعد اُس پر آگ لگ گئی، آگ نے پمپ پرکھڑی مسافر ویگن کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کے مطابق کے مطابق آگ لگنے کے واقع میں چھ سے سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ذرائع نے دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق آتشزدگی پانچ دُکانیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں