خضدار : ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب بم دھماکا، ایک ہلاک

بدھ 14 جولائی 2010 14:25

خضدار (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی۔2010ء) خضدار میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب قومی شاہراہ پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکا قومی شارع پر ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب کیا گیا۔ واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے شخص کی میت اور دو زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں دونوں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ پولیس دھماکے کی نوعیت کے بار ے میں تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں