خضدار:نامعلوم افرادکی فائرنگ،پیپلزپارٹی کےرہنماجاں بحق

اتوار 27 جون 2010 23:16

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون ۔2010ء) خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی خضدار کے رہنما فیض ساسولی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ اس وقت پیش آیا جب سول ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے فیض ساسولی کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں فیض ساسولی، ان کا ایک ساتھی اور دودیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم فیض ساسولی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں