خضدار ، آلودہ پانی پینے سے ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق ،5متاثر

ہفتہ 1 مئی 2010 22:54

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی ۔2010ء) خضدار کے علاقے وڈھ میں آلودہ پانی سے ایک ہی خاندان کے4 افراد جاں بحق اور5 متاثرہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آلودہ پانی پینے سے مرنیوالوں میں گھر کا سربراہ گاجی خان ،اس کی بیوی اور2بچے شامل ہیں جبکہ گھر کے دیگر 5 افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاکتوں کی وجہ اڑنجی نالے کا پانی بتایا گیا ہے جس میں لوگ مچھلیوں کے شکار کے دوران زہریلا پاؤڈر استعمال کرتے ہیں اور اس پانی کو پینے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اس سے قبل بھی مضر صحت پانی کے استعمال سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں