خضدار ،سرکاری دفاتر کو ضلع سے باہر منتقل کرنے کی منصوبہ بند ی کرلی گئی

اتوار 28 مارچ 2010 18:18

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔28مارچ۔2010ء)انتہائی مفید سرکاری دفاتر کو ضلع سے باہر منتقل کرنے کی منصوبہ بند ی کرلی گئی ،سینکڑوں شہری بے روز گار ہونگے ،جھالاوان کے لوگ لاعلم تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دھائیوں سے جھالاوان کے لوگوں کو استحصال کے بعد معاشی حوالے یہاں کے عوام مذید اپاہج بنانے کیلئے چید ہ چیدہ سرکاری دفاتر کو امن وامان کا بہانہ بنا کرخضدار سے باہر منتقل کرنے کی تمام منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔

کارآمد دفاتر کو ضلع سے منتقل کرنے کی صورت میں خضدار کے سینکڑوں شہری بے روز گار ہونگے جبکہ خضدار ومضافاتی اضلاع کے عوام کو اپنے مسائل حل اور دفتر امور نمٹانے کیلئے بھاری رقم خرچ کرکے صوبائی دارالحکومت کاچکر لگا نا پڑیگا گزشتہ روز پی ڈبلیو ڈی اور این ایچ اے کے دفاتر کومنتقل کرنے کی کاغذی کاروائی مکمل کرلی گئی تھی لیکن علاقے سے منتخب شدہ ایم این اے میر محمد عثمان ایڈوکیٹ نے فوری طور پر حرکت میں آکر مذکورہ دفاتر کی منتقلی کانوٹیفکیشن منسوخ کروادیاتھااگر عوام دشمن عنا صر کی یہ منصوبہ بندی کامیاب ہوگئی تو خضدار کے عوام بدحالی کا شکار ہونگے چونکہ خضدار کوئٹہ کے بعد ایک اہم مرکزی شہر سمجھا جاتا ہے جہاں خاران ،آواران ،قلات ،لسبیلہ سمیت دیگر متعدد اضلا ع کے عوام اپنے مسائل حل کرنے آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم اب تک اس اہم مسئلہ کے حوالے سے دیگر عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی باعث حیرت ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں