وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کی عطا اللہ مینگل سے ملاقات

اتوار 3 جنوری 2010 14:05

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔03جنوری۔ 2010ء) وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے عطااللہ مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں عطااللہ مینگل نے کہا کہ بلوچ قوم مشکلات سے گزر رہی ہے، مگر قوم مایوس نہیں ہوئی، ابھی بھی امید ہے کہ شاید حالات میں بہتری آجائے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عطا اللہ مینگل نے کہا کہ صحت اچھی نہیں،سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرچکا ہوں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کاکہنا ہے کہ بزرگ رہنما کی خیریت دریافت کرنے آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں