کراچی سے اغوا ہونے والے نو افراد خضدار سے بازیاب

اتوار 20 دسمبر 2009 14:02

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔20دسمبر۔2009ء) خضدار پولیس نے کراچی سے اغوا کئے جانے والے نو افراد کو بازیاب کرواکردو اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا ،خضدار سے نمائندہ اے آروائی نیوز کے مطابق پولیس نے چمروک کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی ویگن کی تلاشی لی تو گاڑی میں موجود مغویوں نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اغوا کرکے لے جایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین بچوں اور تین خواتین سمیت نو مغویوں کو بازیاب کروایا اور دو ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی بھی تحویل میں لے لی ،بتایاگیا ہے کہ ان افراد کو جائیداد کے تنازعے پر اغواء کرکے کوئٹہ لے جایاجارہا تھا ،تمام مغوی اس وقت خضدار پولیس کی تحویل میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں