سوراب کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ،ایک خاتون جاں بحق بچے اور خواتین سمیت 16افراد زخمی

پیر 30 نومبر 2009 15:24

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔30نومبر۔2009ء) سوراب کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچہ اور خواتین سمیت 16افراد زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھڈکوچہ سے خضدار آنیوالی پک اپ گاڑی کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب خالق آباد سوراب کے قریب گاڑی کا پچھلا ٹائر برسٹ ہوا اور گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک معمر خاتون حورا موقع پر جاں بحق ہوئی جبکہ میر حسن محمد ہاشم سعید احمد بی بی سلیمہ بی بی حلیمہ عامر جاوید اقبال راشد احمد واجہ نادیہ بی بی واسد طاہر بی بی صائمہ ناز گل علی احمد زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو سوراب اور خضدار ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا واضح رہے مذکورہ افراد کھڈکوچہ سے خضدار سینٹرل جیل میں بند ایک قیدی سے ملاقات کیلئے آرہے تھے کہ انہیں حادثہ پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں