خضدار  ٹرک اور ویگن میں تصادم  سات فٹبالر جاں بحق  بارہ زخمی  بعض کی حالت نازک

اتوار 1 نومبر 2009 21:59

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1نومبر۔2009ء) خضدار کے علاقے سوراب میں ٹرک اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں7فٹبالر جاں بحق اور 12شدید زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں میں اکثر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کو فٹ بالرز خضدار سے میچ کھیل کر قلات جا رہے تھے کہ سوراب کے علاقے میں کھلاڑیوں کی ویگن موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آ نے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7فٹبالر جاں بحق اور 12زخمی ہوئے گئے زخمیوں کو سول ہسپتال سوراب منتقل کردیاگیا جن میں سے اکثر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں