موجودہ پر آشوب و پر فتن حالات کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری ہے مولانا طارق جمیل

منگل 27 اکتوبر 2009 21:17

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2009ء) عالم اسلام کے عظیم مبلغ تبلیغی رہنما و ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ موجودہ پر آشوب و پر فتن حالات کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری ہے مسلمان جب تک اپنی کامیابی کی منزل اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کو نہیں بناتے ہیں اس وقت تک مصائب و مشکلات سے نکلنا نہ صرف مشکل بلکہ نا ممکن ہے اللہ تعالیٰ نے نبی نے عمر کے آخری حصہ میں تبلیغ کو فوقیت دیتے ہوئے فرمایا کہ قتال سے بہتر ہے کہ کسی کافر کو کلمہ پڑھا کر مسلمان بنایاجائے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں میں سادگی جفا کشی مروت اور سخاوت موجود ہے جو انہیں دنیا کے دیگر اقوام سے ممتاز بنا دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تبلیغی مرکز خضدار میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے سحر انگیز خطاب کرتے ہوئے کیا عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ بلوچستان صحابیوں‘ اولیاء اور بزرگان دین کی سر زمین ہے بر صغیر میں بلوچستان کی سر زمین کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ یہاں صحابیوں کی قبریں موجود ہیں بلوچستان کی سر زمین گیارہ ہجری کو آزاد ہوئی جب حضرت عمر کے دور خلافت میں حضرت مشاج ابن مسعود بلوچستان کی سر زمین پر آئے دور خلاف کے آخری حصہ میں حضرت عبدالرحمان بن ثمرہ بلوچستان کے علاوہ خضدار آئے جہاں انہیں زہری کا گورنر بنایا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی یہ سب سے بڑی خوش قسمتی ہے کہ ان کی سر زمین میں صحافیوں کی قبریں موجود ہیں مولانا طارق جمیل نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مسلمانوں کو موجودہ دور میں جو المیہ در پیش ہے مسلمان جو بکھررہے ہیں اس کی وجہ قر آن و سنت سے دوری ہے آج مسلمان اپنی بکھری ہوئی قوت کو اسلامی تعلیمات اور قر آن و سنت کے ذریعے یکجا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں