موجودہ حالات میں بلوچستان قبائلی تنازعات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ،میر اسرار اللہ خان زہری

منگل 6 اکتوبر 2009 16:50

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اکتوبر ۔2009ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ وفاقی وزیر پوسٹل سروسز میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بلوچستان قبائلی تنازعات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ایسی صورتحال میں جب بلوچستان ہر سمت مشکل حالات سے دوچار ہوں قبائلی تنازعات کو ہوا دینا بلوچ عوام کیلئے تباہ کن پیغام ہے بدقسمتی سے سیاسی حوالے سے احترام پہلے سے ختم ہوچکا ہے اور اب قبائل روایات اور قبائلی احترام کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایک منصوبہ بندی کے تحت چیف آف جھالاوان سردار ثناء اللہ خان زہری کے خلاف جو بیانات دئیے جارہے ہیں ان سے سردار مینگل کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس طرح کے رویہ سے نفرتوں کو مزید پروان چڑھنے کا موقع ملے گا سردار ثناء اللہ نہ صرف جھالاوان بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کیلئے قابل قدر رہنما ہے ان کے خلاف دوسروں کے ذریعے بیانات دینے سے کچھ نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا کہ سردار مینگل کی جانب سے دوسروں کے ذریعے بیانات دلوانا ان کے شایان شان کے خلاف ہے سردار مینگل عمر کے اس حصے میں قوموں کے درمیان نفرت کو ابھارنے کی بجائے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے تھا ہم سمجھتے ہیں اگر آج ہماری عزت کو اچھالا جارہا ہے تو کل کو ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ قبائلی روایات کا احترام ختم ہوا تو رواج کوئی باقی نہیں رہے گی ہمیں اس وقت خوشی ہوئی جب بچوں کے ذریعے بیانات دینے کی بجائے براہ راست ہمارے خلاف بیان دئیے جاتے انہوں نے کہا کہ سردار ثناء اللہ زہری قبائل کے درمیان اتحاد واتفاق اور یکجہتی کی علامات ہے انہیں محض اخباری بیانات کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ عوام باشعور ہے اور وہ بیانات دینے والوں کے اہمیت کا بہتر طریقے سے اندازہ لگاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں