لاکھو ریان ، پولیس چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ، دو راہگیر ہلاک

بدھ 9 ستمبر 2009 19:33

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔9ستمبر۔2009ء) لاکھوریان میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب بم کا زور دار دھماکہ دو راہگیر ہلاک تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خضدار کے 45کلو میٹر دور شمال کی جانب کوئٹہ قومی شاہراہ پر واقعہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب بم کا زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے دو راہگیر منیر احمد ولد غلام محمد اور سعید احمد دھماکے کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگئے پولیس نے واقع کی اطلاع پاکر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لی تاہم بم دھماکے کی نوعیت کا معلوم نہیں ہوسکا پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں