خضدار کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک کا المناک حادثہ معصوم بچے سمیت 4افراد جاں بحق‘ 18زخمی

جمعہ 12 جون 2009 16:58

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جون۔2009ء) خضدار کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک کا المناک حادثہ معصوم بچہ سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 18زخمی ہو گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کی درمیانی شب خضدار سے پانچ کلو میٹر دور بی آر سی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنیوالی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ کے ڈرائیور سید صادق شاہ مزدا ٹرک کے ڈرائیور عبدالحمید شاہوانی اور معصوم بچہ سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 18افراد عبدالواحد خضدار محمد اسلام کوئٹہ جلال احمد فضل زاہد اشرو بی بی زرینہ حسین احمد نور بی بی نذر محمد محمد نصیر محمد اللہ حلیم بی بی عبداللہ علی احمد محمد قاسم جواہر ساکنان کوئٹہ مہر اللہ جان وڈھ محمد رفیق سمیت دیگر زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ روانہ کردیا گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کے سامنے کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے واضح رہے کہ خضدار کے قریب اس طرح کے المناک حادثات آئے روز ہوتے رہتے ہیں جس میں متعدد افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں تاہم این ایم اے کی جانب سے حادثات کے روک تھام کیلئے کوئی حکمت عملی ابھی تک نہیں بنائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں