جمہوریت آنے کے بعد بھی پرویز مشرف کے گھومنے پھرنے پر کوئی پابندی لگی ہے اور نہ ہی مقدمہ درج ہوا، حافظ حسین

اتوار 3 مئی 2009 18:45

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 مئی ۔2009ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ 18فروری کو جمہوریت آنے کے بعد بھی آمریت کے روح رواں پرویز مشرف کے گھومنے پھرنے پر نہ کوئی پابندی لگی اور نہ ہی ان پر کوئی مقدمہ درج ہوا شاید این آر او کے پولیو نے حکومت کے ہاتھ اپنے اپاہج بنادیا ہے کہ وہ پرویز مشرف پر نہیں پڑسکتے ہیں احمد مختار بوٹ والوں سے تعلق رکھتے ہیں جو کبھی بھی سچ نہیں بولتے ہیں امریکہ پاکستان اور پاکستان کو امریکہ دھوکہ دے رہا ہے عدلیہ بحال ہونے کے باوجود تاحال ردھم میں نہیں آئی ہے قوم وکلاء اور عدلیہ کے وعدوں کا منتظر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حافظ حسین نے کہا کہ وہ کسی نظرآتی جماعت میں شامل نہیں بلکہ خود نظریاتی ضرور ہے اور کچھ عرصہ باہر کی دنیا کو نظر آرہا ہے میری جماعت کے لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دور حکومت میری رائے یہی تھی کہ اسمبلیوں سے استعفی دیدیا جائے لیکن پارٹی کی رائے کچھ اور تھی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قاضی حسین احمد کو انہوں نے اس عمل پر مبارکباد پیش کی ہے کہ اس نے پارٹی سربراہ کا عہد کسی دوسرے کیلئے خالی چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں