بلوچستان پر ڈرون حملے کئے گئے تو پورا پاکستان سراپا ئے احتجاج بن جائے گا

منگل 31 مارچ 2009 17:52

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ ۔2009ء) بلوچستان پر ڈرون حملہ کی گئی تو پورا پاکستان سراپا ئے احتجاج بن جائے گی کیونکہ بلوچستان پر حملہ پورے پاکستان حملہ شمار ہوگی امریکہ اور اس کے حواری بلوچستان میں حالات خراب کرکے یہاں پر اپنے آمد کی جواز فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس لئے بلوچستان کے لوگوں سیاسی جماعتوں کو دور اندیشی کا مظاہرہ کرنا چاہیے پاکستان کسی پنجابی پٹھان بلوچ اور سندھی نے نہیں بنایا بلکہ برصغیر کروڑوں مسلمانوں نے پاکستان کا مقصد لا الہ الا اللہ کے نعرہ کے بنیاد پر بہت بڑے قربانیوں کے بعد حاصل کیا پاکستان کی امن استحکام کی ذمہ داری اور اتحاد یہاں پر اسلام کے عادلانہ کے عادلانہ نظام میں مضمر ہے شریعت کی نظام سے انحراف نے پاکستان میں عدم استحکام اور قومی تعصبات کو جنم دیا ہے پاکستان ایک کثیر الاقوام ملک ہے جن کی تہذیب وثقافت میں واضح فرق یہاں کروڑوں افراد میں قدر ے مشترک صرف اور صرف قرآن و سنت ہے اس لئے بلا تاخیر وطن عزیز میں شریعت محمدی کا نفاذ کا اعلان ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے صدر حافظ نصیر احمد احراء جمعیت العلماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب مولانا قمر الدین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع قلات نائب ناظم مولانا عبدالرحمن ساسولی تحصیل ناظم قلات حافظ محمد ابراہیم لہڑی موجود تھے اس سے قبل جب جے ٹی آئی کے مرکزی صدر نصیر احماد احرار جب خضدار پہنچیں تو سنی خضدار کے مقام پر جے یو آئی جے ٹی آئی کے کارکنوں سینکڑوں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی جلوس میں ان کا زبردست اور شاندار استقبال کیا اور ان کے ایک بہت بڑے جلوس میں خضدار شہر لایا مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کی مذہبی اقدار اور وحدت کے لئے علماء ہند کی قربانیاں اسلامی تاریخ کی اہم باب ہیں اس وقت برصغیر کی تقسیم کی مخالفت کی گئی اس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کی قوت کی تقسیم تھی لیکن پاکستان کی مقرض وجود میں آنے کے بعد علماء ہند کے صدر شیخ السلام مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ اس وقت کہا کہ اب پاکستان کی حیثیت مسجد کی ہے اس کی وجود تقدس کی حفاظت مسلمانوں پر فرض ہے مقررین نے کہا کہ افسوس اس بات کی ہے مقامی اخبار کی ایک کالم نویس شیخ السلام کی کردار کشی میں اپنی قلم کی قوت صرف کررہی ہے ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اس قسم کی حرکتوں سے بازآئیں مقررین نے کہا کہ ایسے نازک موقع پر ہمارے سیاسی جماعتوں کو دور اندیشی دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ معمولی غلطی سے حالات بے قابو ہوسکتے ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں