جمیل احمد بلوچ نے احتجاجاًعہد ہ اورپارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

جمعرات 12 مارچ 2009 19:21

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ ۔2009ء) بلوچ نیشنل مومنٹ خضدارزونل کے صدر جمیل احمد بلوچ نے احتجاجاًعہد ہ اورپارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا انہوں نے بتایاکہ پارٹی کے سینئر رہنماء غلام اللہ بلوچ کی رکنیت غیر آئینی طریقے سے ختم کی گئی ہے جو کہ پارٹی کے صولوں کے بالکل منافی ہے انہوں نے بتایاکہ ریاستی جبر اور مشکل وقت میں غلام اللہ بلوچ جیسے دیگر کارکنوں نے نہ صرف پارٹی کو ختم ہونے سے بچایا بلکہ قومی خدمت بھی جاری رکھا مگر افسو س کہ پارٹی میں چند مفادت پر ست عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی کے کارکنوں کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دی جبکہ پارٹی سربراہ نے ان تمام معلات پر کبھی بھی توجہ نہیں دی اور غلام اللہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے بغیر پارٹی سے فار غ کردیا گیا ان تمام غیرآئنی فیصلو ں کی وجہ سے میں پارٹی رکنیت اور عہدہ صدارت سے احتجاجااستعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں اور آئند ہ کا لائحہ عمل اپنے دیگر ساتھیوں سے ملکر طے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں