خضدار میں قومی شاہر اہ پر ٹریفک حادثہ خاتون سمیت دو افراد زخمی‘ چودہ زخمی

جمعہ 6 مارچ 2009 14:13

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ ۔2009ء) وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے ایک خاتون سمیت دوافراد جاں بحق جبکہ چودہ افرد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کردیاگیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اعلی الصبح قومی شاہراہ پر وڈھ کے علاقہ میہاندر کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی سدابہار مسافر کوچ ٹائر برسٹ ہوجانے کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد رمضان ساکن بوستان اور ایک خاتون اکبری بیگم موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ درمحمد ساکن کوئٹہ محمد اسلم ساکن کوئٹہ ولی محمد ساکن کوئٹہ سجاد احمد ساکن کوئٹہ سمیت چودہ افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جبکہ بعض زخمیوں کوئٹہ منتقل کردیاگیا تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے با ہر بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں