جمہوری حکومت کے دور میں بھی بلوچ عوام پر مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی ، نیشنل پارٹی،بلوچ عوام متحد و متفق ہو کر غاصب حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں ،سینیٹر عبدالمالک ، ڈاکٹر عبدالحی ، اے میر حاصل ودیگر کا اظہارخیال

پیر 19 جنوری 2009 12:33

خضدار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔19جنوری 2009 ء) نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچ عوام اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف یکجا ہو کر منظم جدوجہد کریں ،موجودہ جمہوری حکومت کے دور میں بھی بلوچ عوام پر مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی ، آپریشن جاری ہے گرفتاریاں اورعوام کا قتل عام ہورہاہے ، بلوچوں کی لاکھوں ایکڑ اراضی پر فوجی چھاؤ نیاں تعمیر کرکے قبضہ جمایا جارہا ہے ، ہزاروں بلوچوں کو شہید کرنے کے علاوہ ہزاروں کو پابند سلاسل اور لاکھوں کو بے گھر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ممتاز بزرگ بلوچ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدرسابق ایم این اے میر حاصل خان بزنجو نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل میر طاہر بزنجونیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی رکن میر مہیم خان بلوچ نیشنل پارٹی خضدارکے صدر عبدالحمید بلوچ نے خضدار پریس کلب میں ”میٹ دی پریس “سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ قومی امنگوں کے مطابق جدوجہد کرتے ہوئے بلوچستان کے وسائل و ساحل کی حفاظت کریگی ہمار ا دشمن طاقتو رضرور ہے تاہم ہمیں اس کے آگے مادر وطن کے تحفظ کے لئے ہار نہیں ماننا چاہئے بلوچ عوام متحد و متفق ہو کر غاصب حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں قومی حق حاکمیت کے حصول ناانصافیوں اور مظالم کیلئے بلوچ عوام یکجاں ہو کر آگے بڑھیں ہماری جدوجہد کی بدولت بلوچ قوم کی آواز آج پوری دنیاء میں پھیل چکی ہے بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار اور بلوچستان میں آپریشن وگرفتاریاں تاحال جاری ہیں موجودہ جمہوری حکومت میں بھی بلوچستان میں ہونے والے مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی دورآمریت کا تسلسل آج بھی جاری ہے نیشنل پارٹی کے قائدین نے بتایاکہ بلوچ عوام اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف یکجا ہو کر منظم جدوجہد کریں قومی تحریکوں میں مرحلہ وار کامیابیاں ملتی رہیں گی ماضی کی بنسبت آج بلوچ عوام مادر وطن کے تحفظ کیلئے والہانہ انداز میں جدوجہد کررہے ہیں جو نہ صرف حوصلہ افزا بلکہ کامیابی کی نوید ہے بلوچستان میں موجودہ جمہوری حکومت کے دور میں بھی بلوچ عوام پر مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے آپریشن جاری ہے گرفتاریاں اور بلوچ عوام کا قتل ہورہاہے بلوچوں کے لاکھوں ایکڑ اراضی پر فوجی چھاؤ نیاں تعمیر کرکے قبضہ گیر ی کی جارہی ہے اس وقت بھی ہزاروں بلوچوں کو شہید کرنے کے علاوہ ہزاروں کو پابند سلاسل اور لاکھوں کو بے گھر کردیا گیا ہے پراجیکٹس کے نام پر بلوچ عوام کا استحصال کیا جارہاہے گوادر میگا پراجیکٹ بلوچ عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے انہوں نے بتایاکہ حکمران بلوچوں کو مفاہمت اور مذاکرات کے نام پر صرف دھوکہ دیے رہے ہیں انہوں نے بتایاکہ پاکستان خو دامریکہ کا غلام اورحکمران امریکہ ڈفلی پر ناچ رہے ہیں ایسے حکمرانوں سے بلوچ خیر کی کیا تو قع رکھ سکتے ہیں انہوں نے بتایاکہ بلوچستان وسائل و معدنیات سے مالا مال ہونے کے باجود بھی یہاں غربت بھوک و افلاس اور بے روزگاری عام ہے بلوچ عوام آج بھی اٹھارویں صدی کی زندگی گزارنے پر مجبو ر ہے بلوچ عوام دور جدید میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے نا آشنا ہیں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے انسانی اقدار کی خلاف ورزی اور بلوچ قومی حقوق کی لوٹ مار ہمیشہ تسلسل کے ساتھ جاری رہی ہے ان تلخ تجربات کے بعد آج بلوچ عوام مجبور ہوکر اپنی قسمت کی تبدیلی کیلئے جوجہد پر عمل پیراہ ہیں انہوں نے بتایاکہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور بلوچ قوم ہے ہمارے موقف اور پیغام میں کوئی ابہام نہیں ہے نیشنل پارٹی واضح موقف کے ذریعے قومی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے بلوچستان کی سرزمین کے تحفظ اور حق حاکمیت اور وسائل و ساحل پر دستر س حاصل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں