وڈھ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

جمعرات 4 دسمبر 2008 22:26

خضدار( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04دسمبر2008 ) خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ میں جمعرات کے روز کراچی سے کوئٹہ آنے والے ٹرالر میں سوار افراد پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں پولیس موبائل میں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم سول ہسپتال میں جانان ساکن قلعہ عبداللہ اور محمد بخش ساکنان ضلع عبداللہ جاں بحق ہو گئے جبکہ عبدالواسع شدید زخمی تھا جسے مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں