خضدار،ٹرالرگاڑی نے بیو ی بچوں کے سامنے ایک شخص کی زندگی کا چراغ گل کردیا

بدھ 12 نومبر 2008 20:02

خضدار(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12نومبر2008 ) خضدارکے قریب ایک اور ٹرالرگاڑی نے بیو ی بچوں کے سامنے ایک شخص کی زندگی کا چراغ گل کردیا تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز خضدار کے علاقہ سمبان میں مین آرسی ڈی شاہر اہ پر ٹرالر گاڑی نے موٹرسائیکل سوارعبدالقادر مینگل ولد ٹکر ی دینار کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا جاں بحق ہونے والا شخص لاکھوریان سے موٹرسائیکل پر اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ خضدار جارہے تھے کہ سمبان کے مقام پر حادثہ پیش آیا متوفی شخص خضدار کی سیاسی شخصیت و ممتاز عالم دین مولانا محمود غزنوی کے چچاذاد بھائی تھے پولیس نے واقعہ کی اطلاع پاکر مذید کارروائی شروع کردی ہے واضح رہے کہ خضدار اور مضافاتی علاقوں میں مین آرسی ڈی شاہراہ پر ٹرالر گاڑیوں کے باعث متعدد حادثات رونماء ہوئے ہیں جس میں اب تک درجنوں لوگ اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم اعلیٰ حکام سے تاحال کوئی مربوط حکمت عملی طے نہیں کیا جاسکاہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں